ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے درمیان 11لاکھ روپئے سے زائد چک کی تقسیم

بھٹکل :اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے درمیان 11لاکھ روپئے سے زائد چک کی تقسیم

Tue, 31 Oct 2017 19:31:23    S.O. News Service

بھٹکل:31/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اچانک آفاقی حادثات اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر اسپتال میں زیر علاج پارہے غریب خاندانوں کے 25مستفیدین میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کل 11،67،757روپئے کے چک تقسیم کئے ۔

منگل کی شام رکن اسمبلی کے دفتر میں منعقدہ چک تقسیم پروگرام میں انہوں نے چک تقسیم کرنے کے بعد کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار سالو ں کی مدت میں بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ میں وزیر اعلیٰ معاوضہ کے تحت تقسیم کی گئی کل رقم 2.5کروڑ روپئے ہوگئی ہے، ریاست میں ہمارا دوسرا حلقہ ہے جہاں وزیراعلیٰ معاوضہ کی سب سے بڑی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولت دیتے ہوئے میری طرف سے جو کچھ کوشش ہوسکتی ہے وہ میں کررہاہوں۔ چونکہ انتخابات قریب ہیں بے تکے اور بے بنیاد الزامات سنائی دے رہے ہیں، اس میں کتنا سچ ہے اور کتنا جھوٹ ، حلقہ کے عوام طئے کریں گے اور سب کو پتہ چلنےکی بات کہی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک، بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، سومیا گونڈ، منجوناتھ بیلکے ، سریش نائک، ترومل نائک، اجیت بیڈیگیری وغیرہ موجود تھے۔


Share: